لکھنؤ/ 7 دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اناؤ عصمت دری متاثرہ کی موت کے بعد سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اسمبلی کے مرکزی دروازے کے سامنے ہفتہ کو دھرنے پر بیٹھ گئے۔اکھلیش پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ اناؤ واقعہ کی مخالفت میں زمین پر بیٹھ کر دھرنا دے رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ اناؤ ضلع کے بہار تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی 23 سالہ عصمت دری متاثرہ کو جمعرات کی صبح پانچ افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ملزمان میں سے دو کیخلاف متاثرہ نے عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 90 فیصد تک جھلس چکی نوجوان عورت ایئر ایمبولنس سے لکھنؤ سے دہلی منتقل کیا گیا تھا اوردہلی ے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعہ کی دیر شب تقریباً ساڑھے گیارہ بجے دم توڑدیا۔